مشی گن الیکشن 2026: صہیونی لابی کے اربوں ڈالرز بھی ‘غزہ بیانیے’ کو نہ دباسکے

امریکہ کی سیاسی فضا میں ایک بڑا سنسنی خیز بریک تھرو اس وقت دیکھنے میں آیا جب 4 اگست 2026 کو مشی گن کے ڈیموکریٹک سینیٹ پرائمری الیکشن میں معروف ترقی پسند رہنما، صحت کے ماہر اور فلسطین کے حق میں دوٹوک موقف رکھنے والے امیدوار عبدال ال سید (Abdul El-Sayed) نے تاریخی فتح حاصل کر لی۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ اور AIPAC (امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی) کی بھاری مالی حمایت یافتہ نمائندہ ہیلی سٹیونز (Haley Stevens) کو 48.8 فیصد بمقابلہ 47.4 فیصد ووٹوں سے شکست دے کر پارٹی کی نامزدگی اپنے نام کی۔

یہ معرکہ محض دو افراد کی روایتی رقابت نہیں تھا، بلکہ امریکی سیاست میں عوامی طاقت اور نام نہاد ‘ڈارک منی’ کے درمیان ایک فیصلہ کن ٹکراؤ بن کر سامنے آیا۔ سینیٹر برنی سینڈرز اور الیگزینڈریا اوکاسیو-کورٹیز (AOC) جیسے قدآور ترقی پسند رہنماؤں کی پشت پناہی سے عبدال ال سید نے خالصتاً عوامی اور کمیونٹی فنڈنگ پر مبنی گراس روٹ مہم چلائی۔ دوسری جانب ہیلی سٹیونز کو ڈیموکریٹک پارٹی کے روایتی سینیئر رہنماؤں، ریاستی اسٹیبلشمنٹ اور AIPAC کے ملینز آف ڈالرز کے سپر پیک (Super PAC) کا بے تحاشا مالی طوفان حاصل تھا۔

یہ کامیابی امریکی سیاست میں صیہونی لابی کی بے دریغ فنڈنگ کے سامنے عوامی شعور کی فتح کی پہلی مثال نہیں ہے۔ اس سے قبل پنسلوانیا میں AIPAC کے ملینز آف ڈالرز کے اشتہاری طوفان اور منفی مہم کے باوجود ترقی پسند امیدوار سمر لی (Summer Lee) نے اسرائیل حامی خریاداری کو ناکام بنا کر کامیابی حاصل کی، جبکہ مشی گن ہی سے فلسطینی نژاد کانگریس وومن راشیدہ طلیب (Rashida Tlaib) پرائمری میں صیہونی لابی کی جانب سے کھڑے کیے گئے بھاری فنڈڈ امیدواروں کو دھول چٹا چکی ہیں۔ اگرچہ 2024 کے الیکشنز میں AIPAC نے جمال بومین اور کوری بش جیسی فلسطینی حامی آوازوں کو ہٹانے کے لیے ریکارڈ رقم بہائی، مگر مشی گن میں عبدال ال سید کی یہ نئی پیشرفت ثابت کرتی ہے کہ عوامی تحرک کے سامنے اسرائیل حامی لابی کے نامزد کردہ سیاسی چہرے اب ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔

اس تاریخی پرائمری فتح کے بعد اب عبدال ال سید نومبر 2026 کے عام انتخابات میں ریپبلکن امیدوار اور سابق کانگریس مین مائیک روجرز کے مدِ مقابل ہوں گے، جہاں کامیابی کی صورت میں وہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلم سینیٹر بن کر تاریخ کا ایک نیا باب رقم کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *