یہ میری دنیا، میرے افکار اور میری صحافتی کاوشیں ہیں
اسلام علیکم،
میں مہتاب عزیز ہوں۔ ایک صحافی، تجزیہ کار اور قلم کار ہونے کے ناطے میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ خبروں کی محض سطح کو نہ دیکھا جائے، بلکہ ان کے پسِ پردہ چھپے بین الاقوامی تعلقات، عالمی سیاست اور انسانی کہانیوں کو پرکھا جائے۔ یہ بلاگ میری اسی صحافتی جدوجہد، فکر اور مشاہدات کا عکس ہے۔
یہاں آپ کو کیا پڑھنے کو ملے گا؟
یہاں آپ کو میری تحریروں اور پسندیدہ کاوشوں کے تین اہم پہلو ملیں گے:
1. میری ذاتی تحریریں اور مشاہدات
میں اپنے دل کی بات اور فکرِ نَو آپ سے شیئر کرتا ہی ہوں گا۔ اس کےعلاوہ قومی و بین الاقوامی سیاسی و معاشی صورتحال، معاشرتی مسائل ہوں یا زندگی کے ذاتی تجربات و مشاہدات، میں نے کوشش کروں گا کہ ہر تحریر نہ صرف آپ کی معلومات میں اضافہ کرے بلکہ آپ کو غور و فکر کی دعوت بھی دے۔
2. عالمگیر خبررساں اداروں سے اہم تراجم
دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور عالمی میڈیا اسے کس زاویے سے دیکھ رہا ہے؟ اس حقیقت کو سمجھنے کے لیے میں دنیا کے معتبر ترین بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے اہم مضامین اور تجزیوں کا اردو ترجمہ یہاں پیش کرتا رہوں گا، تاکہ آپ کو عالمی حالات و واقعات کی درست اور غیر جانبدارانہ آگاہی حاصل ہو سکے۔
3. دوستوں کی نگارشات، ویڈیوز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس
اس بلاگ پر میرے ان فکری دوستوں اور ساتھیوں کی نگارشات بھی موجود رہیں گی، جو میری زندگی اور اس صحافتی سفر کا اہم حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ اہم عالمی و قومی واقعات پر مبنی ویڈیوز اور تازہ ترین خبروں کے تجزیے بھی باقاعدگی سے شامل کیے جائیں گے۔
“قلم کی طاقت صرف لکھنے میں نہیں، بلکہ سچائی اور شعور کو عام کرنے میں ہے۔”
میں امید کرتا ہوں کہ اس بلاگ پر آپ کا وقت بافیض گزرے گا۔ آپ کی رائے اور تنقیدِ برائے اصلاح کا ہمیشہ انتظار رہے گا۔
بہت شکریہ!
— مہتاب عزیز
